ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سوسائٹی کے گارڈ کی سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں پٹائی ، مرکزی وزیر مہیش شرما نے معافی مانگی

سوسائٹی کے گارڈ کی سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں پٹائی ، مرکزی وزیر مہیش شرما نے معافی مانگی

Fri, 19 Aug 2016 20:55:15    S.O. News Service

نئی دہلی، 19؍اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیرمہیش شرماکے سیکورٹی اہلکاروں نے ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے تین گارڈوں کے ساتھ مار پیٹ کی ۔گارڈوں نے وزیر کی گاڑی کو فلیٹ نمبر پوچھنے کے لیے روکاتھاجس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے گارڈوں کی پٹائی کر دی۔اطلاع کے مطابق مرکزی وزیرمہیش شرما کے سیکورٹی اہلکاروں پرغازی آبادکی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے تین گارڈوں کے ساتھ مار پیٹ کرنے کا الزام ہے۔گارڈوں کی غلطی صرف اتنی تھی کہ فلیٹ نمبرپوچھنے کے چکر میں وزیر اور ان کے لوگوں کی گاڑیوں کو ایک منٹ کے لیے گیٹ پر روک دیا۔ایک منٹ کے انتظار سے وزیرصاحب کے سیکورٹی گارڈاتنے ناراض ہو گئے کہ انہوں نے وزیرکے سامنے ہی گارڈوں کی پٹائی شروع کر دی۔پورا واقعہ سوسائٹی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔سیکورٹی اہلکار نیلی بتی والی گاڑیوں میں تھے جس پرپولیس لکھاہواتھا۔سوسائٹی کے راء نے اندراپور م تھانے میں اس کی شکایت درج کرائی ہے۔پولیس تحقیقات کے بعدکارروائی کی بات کہہ رہی ہے۔ادھر، جمعہ کو اس پورے واقعہ کی خبر میڈیا میں آنے کے بعد مرکزی وزیر مہیش شرما نے صفائی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بہن کے گھر گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعدمیں نے گارڈ سے معافی مانگی تھی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری گارڈ نے وہاں کے گارڈ کو گھر کا پتہ بتایا۔ان کا کہنا ہے کہ پیچھے والی گاڑی میں گارڈ تھا۔شرما نے کہا کہ مار پیٹ کرنے کے لیے انہوں نے اپنے سیکورٹی گارڈوں کو معطل کر دیا ہے، اس لیے مرکزی وزیرمہیش شرما کا کہنا ہے کہ واقعہ کے لیے مجھے ذمہ دار ٹھہرانا غلط ہے۔


Share: